سبق ۱ - علاقائی سیر
مختصر جواب لکھیے۔
(الف) اپنے علاقائی سیر کی روداد تیار کیجیے۔
جواب۔ طلباء کو اس سوال کا جواب خود لکھنا چاہیے۔
(ب) کارخانے کی علاقائی سیر کے لیے سوال نامہ تیار کیجیے۔
جواب۔ کارخانے کی سیر کے لیے سوالنامہ؛
(۱) اس کارخانے کا قیام کس سال ہوا؟
(۲) کارخانے میں کون کون ہی چیز یں تیار کی جاتی ہیں؟
(۳) کارخانے میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد کتنی ہے؟
(۴) کارخانے میں اشیا کی پیداوار کے لیے کس قسم کے خام مال کی ضرورت ہوتی ہے؟
(۵) کارخانے میں اشیا کی پیداوار کے لیے خام مال کہاں سے حاصل کیا جاتا ہے؟
(۶) کارخانے میں تیار مال کس مقام پر فروخت کیا جاتا ہے؟
(۷) کارخانے میں کام کرنے والوں کی حفاظت کا کیا نظم ہے؟
(۸) ماحول کو نقصان نہ پہنچے اس مقصد کے لیے کون سے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں؟
(ج) علاقائی سیر کے دوران کچھرے کو ٹھکانے لگانے کا انتظام کس طرح کریں گے؟
جواب۔ علاقائی سیر کے دوران کچرے کو ٹھکانے لگانے کا انتظام مندرجہ ذیل طریقے سے کروں گا:
(۱) علاقائی سیر کے دوران پیدا ہونے والے کچرے کو جمع کرنے کے لیے بوری یا تھیلیاں ساتھ لے جائیں گے۔
(۲) اس بات کا خیال رکھیں گے کہ علاقائی سیر میں شامل افراد کے ذریعے کچرا نہ پھیلے۔ اس کے لیے علاقائی سیر کے دوران استعمال کے بعد بے کار ہو جانے والی کاغذی تھیلیاں و دیگر اشیا بچا کھچا خراب کھانا وغیرہ اکٹھا کر لیں گے۔
(۳) متعلقہ علاقے میں اطلاعاتی بورڈ ، نکڑ ناٹک، نوٹس بورڈ وغیرہ وسائل کے ذریعے صفائی ستھرائی کے تعلق سے بیداری میں اضافہ کریں گے۔
(۴) متعلقہ علاقے میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس علاقے کے انتظامی افسران سے اساتذہ کی رہنمائی میں خط و کتابت اور انٹرویو کے ذریعے رابطہ قائم کریں گے۔
(د) علاقائی سیر کے لیے آپ کون کون سی اشیا ساتھ لیں گے؟
جواب۔ علاقائی سیر کے لیے ہم درج ذیل اشیا ساتھ لیں گے :
(۱) معلومات درج کرنے کے لیے بیاض، قلم، پنسل، پیائی پٹی، کیمرہ، دوربین وغیرہ۔
(۲) سمت معلوم کرنے کے لیے قطب نما اور گہرے مطالعے کے لیے نقشے۔
(۳) علاقائی سیر کے مقصد کے لحاظ سے سوالنامہ ۔
(۴) علاقے کے پانی، کچرا، نباتات، پتھر کے نمونے اکٹھا کرنے کے لیے کاغذی تحصیلی یا بند ڈھکن والے ڈبے ان کے علاوہ ٹوپی، پانی کی بوتل۔
(ه) علاقائی سیر کی ضرورت واضح کیجیے۔
جواب۔ علاقائی سیر کی ضرورت درج ذیل نکات سے واضح ہوتی ہ:
(۱) علاقائی سیر کے ذریعے جغرافیائی تصورات، عوامل اور اعمال کا ذاتی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔
(۲) علاقائی سیر کے ذریعے انسان اور ماحول کے آپسی تعلق کی معلومات حاصل ہوتی ہے۔
(۳) علاقائی سیر کے لیے منتخب کیے گئے مقام کی سماجی ، معاشی ، تاریخی اور تمدنی صورتِ حال کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔
(۴) علاقائی سیر کے ذریعے جغرافیہ کا مطالعہ بہت دلچسپ ہو جاتا ہے اور حاصل کردہ علم کے انطباق کی رفتار بڑھتی ہے